اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سپاہ پاسداران کے ترجمان سردار محبی نے آبناے ہرمز میں بحریہ کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ نہ صرف کھلی نہیں بلکہ امریکی زیرِآب آلات کے لیے سپاہ کی بحریہ کا شکارگاہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ نے ایک اور زیرِآب خودکار آلہ قبضے میں لیا ہے، جو Mk 18 Mod 2 Kingfish ہے۔ ان کے مطابق یہ جدید خودکار زیرِآب گاڑی سونار اور جدید نیویگیشن نظام سے لیس ہے اور اس کی مالیت کئی ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
سردار محبی نے کہا کہ اس کارروائی کی اہمیت صرف ایک فوجی آلے کو قبضے میں لینے تک محدود نہیں، بلکہ ایسے آلات کو تکنیکی اور اطلاعاتی ’’غنیمت‘‘ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ